تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں، پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل مصنوعات کی بنیاد پر قیمتیں بڑھانے والوں سے گزارش ہے کہ کرایوں میں کمی کریں، کچھ شعبے، ادارے اور ٹرانسپورٹرز تیل مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر قیمتیں بڑھاتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے لہٰذا ٹرانسپورٹرز بھی کرائے کم کریں اور کھانے پینے کی اشیا کی ترسیلی اخراجات میں بھی کمی کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 282 روپے فی لیٹر تھی جو اب 270 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 288 سے کم ہوکر 258 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -