بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سابق رکن اسمبلی عثمان خان ترکئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دن دہشت گردی کی گئی جس کی مذمت کرتا ہوں، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل اپنے لوگوں سے مشاورت کے بعد بتاؤں گا، 2015 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی 2018 میں صوابی سے کامیابی ملی۔

عثمان خان ترکئی نے کہا کہ ہم آخری دم تک عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے لیکن 9 مئی کے واقعات کے بعد میں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو توڑا گیا انہی کے گاؤں سے میرا تعلق ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی رہنما پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں