تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لفٹ میں تشدد کا کیس، متاثرہ خاتون نے ایم پی اے کے بیٹے کیخلاف اہم قدم اٹھا لیا

کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب فلیٹ میں خواتین پر تشدد کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دو دریا کے قریب فلیٹ میں ایم پی اے کے بیٹے عمران ابڑو کے خلاف متاثرہ خاتون نے قانونی کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں خاتون نے موقف اپنایا کہ عمران ابرو اور ان کے ملازم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

علاوہ ازیں متاثرہ خاتون کے شوہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، عدالت نے ملزم عدنان کو پانچ جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے چالان بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ لفٹ کے اندر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف پولیس نے کوئی کیس درج نہیں کیا ہے البتہ خواتین کے گھر سے اسلحہ لے کر آنے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملزم عمران ابڑو اور ان کے ملازم کے خلاف کارروائی کریں گی تاہم پولیس نے واقعے کا کوئی دوسرا مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی عمران ابڑو کی گرفتاری کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ تین مئی کو دو دریا کے قریب فلیٹ کی لفٹ میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -