ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بھارت میں مسلم مخالف فلم بری طرح فلاپ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کچھ انتہاپسند ذہنیت کے حامل فلم ساز مسلمان دشمنی پر مبنی متنازع فلمیں بنا کر نام اور پیسہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کچھ ایسی ہی کوشش اس بار بھی کی گئی اور بھارتی فلم ساز سنجے پورن سنگھ چوہان نے فلم’ 72حوریں‘ بنائی جو اپنی نمائش کے پہلے روز ہی بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 72 حوریں 72 لاکھ بھی نہ کماسکی اور باکس آفس پر پہلے ہی دن فلاپ ہوگئی، فلم کے پہلے ہی دن کے اعداد و شمار کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی یہ میدان سے باہر ہوگئی۔

اس حوالے سے فلمی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ فلم سے جڑے لوگ فلم کے نام اور اس کے مواد سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ اس طرح کی کوششیں اس سے پہلے بھی ناکام ہوتی آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے پورن سنگھ چوہان کی اس فلم 72 حوریں نے پہلے دن 72 لاکھ کی بھی کمائی نہیں کی اور باکس آفس پر پوری طرح فلاپ ثابت ہوئی، پہلے دن کے جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ فلم سازوں کے لیے انتہائی مایوس کن ہیں۔

فلم’72 حوریں‘ کے کو پروڈیوسر اشوک پنڈت نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا، اس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سنسر بورڈ نے جولائی میں ریلیز ہونے سے پہلے فلم کے ٹریلر کو سنسر سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد بھی فلم کے حوالے سے کئی طرح کے تنازعات کھڑے ہوئے تھے، لیکن
فلم ’72 حوریں‘ کو فی الحال کسی بھی تنازعہ کا فائدہ ملتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں