تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

وزیر اعظم کی اتحادیوں کو بحران حل کرنے کیلئے 72 گھنٹے کی مہلت

بیروت : وزیر اعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ لبنانیوں کے درد کو محسوس کرتا ہوں ،اظہار رائے کے حق کی حمایت کرتا ہوں، سیاسی کارکردگی ،ریاست کی عملداری میں خلل پیدا ہونے پر عوام کا غصہ فطری ردعمل ہے۔

تفصیلات کےمطابق لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ملک میں جاری عوامی مظاہروں کے نتیجے میں پیدا ہونےوالے بحران سے نمٹنے کےلئے اپنے حکومتی اتحادیوں کو متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کےلئے 72 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کے پاس بحران کا کوئی حل ہے وہ اسے پیش کرے۔

الحریری نے زوردیا کہ اصلاحات کا مطلب ٹیکس عائد کرناہے،انہوں نے شکایت کی معاشی اصلاحات اور سرکاری کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

لبنانی وزیراعظم نے کہا ہم نے اخراجات آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے ساتھ متصادم رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں لبنانیوں کے درد کو محسوس کرتا ہوں اور ان کے اظہار رائے کے حق کی حمایت کرتا ہوں۔

سعد حریری نے کہا کہ لبنان میں سیاسی کارکردگی اور ریاست کی عمل داری میں خلل پیدا ہونے پر عوام کا غصہ فطری ردعمل ہے،انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، میں حل تلاش کرنے کے لیے چار سال سے کوشش کر رہا ہوں مجھے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -