تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستان میں کرونا کی یلغار: مزید 72 کرونا مریض جاں‌بحق

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں تین ہزار تین سو 69 افراد میں مزید افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 72 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 796 ہوگئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 3369 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 629 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 42 ہزار 222 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 60 لاکھ 32 ہزار 390 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے 335 مریض وینٹٰ لیٹر پر زیر علاج ہیں جبکہ ملک کے 613 اسپتالوں میں کرونا کے 3011 مریض زیر علاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -