تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خطرناک جنگل میں بھٹکنے والا معمر شخص زندہ برآمد، (ویڈیو دیکھیں)

کسی بھی عمر کے لوگوں کے لیے جنگل میں زندہ رہنا آسان نہیں ہے، خاص طور پر بزرگ شہریوں کے لیے ایسے جنگل میں رہنا جان جوکھم میں ڈالنے کے مترادف ہوگا، جو گرم اور مرطوب ہونے کے ساتھ ساتھ مہلک سانپوں اور خونخوار ریچھوں کا مسکن ہو۔

لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بہتر سالہ شخص نے یہ ثابت کردیا کہ جنگل میں زندہ رہنا صرف نوجوانوں تک محدود نہیں ہے, لیونارڈ بیری ویلرنامی معمر شخص کو حال ہی میں تھائی لینڈ کے ایک جنگل سے ریسکیو کیا گیا، مذکورہ شخص نے تن تنہا تین دن جنگل میں گزارے اور بارش کا پانی پی کر گزارہ کیا۔

معمر شخص کی جنگل کی بھٹکنے کی روداد بھی عجیب ہے، ویلر اپنے دوستوں سے ملنے کے لئے موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے شمال مشرقی تھائی لینڈ کے صوبے کھیری خان میں گم ہوگیا تھا، کئی گھنٹوں تک اس سے رابطہ منقطع ہونے پریکم ستمبرکو اس کی بیوی ٹونی لیونارڈ نے اسکی تلاش کا آغاز کیا۔

اطلاعات کے مطابق ویلر زمین کا بہتر نظارہ حاصل کرنے اور جنگل سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی غرض سے درخت پر چڑھا، لیکن مون سون بارش نے اسے جنگل میں رات گزارنے پر مجبور کیا۔

ویلر نے درختوں پر چڑھ کر محفوظ راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی،مگر اس کی کوششیں رائیگاں گئیں، اس نے گھاس کے ٹکڑے کو بھوسے کے طور پر استعمال کیا تاکہ بارش کے پانی کو گڑھوں میں جمع کیا جا سکے لیکن اسے کھانے کے لیے کچھ نہیں مل سکا، بالاآخر تین ستمبر کو ایک مقامی شکاری نے اسے درخت پر بیٹھا دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا اور اسے بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

معمر شخص نے جنگل میں اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتا یا کہ وہ رات میں سونے کے لئے پتوں کا بستر بناتا تھا، وہ اس کے لئے نہایت حیرت انگیز تھا، ان تین دنوں کے دوران میں اپنی زندگی میں کھبی اتنا خوش نہیں ہوا، بس میرے پاؤں میں تھوڑی تکلیف ہے، مگر میں بہت خوش ہوں۔

https://youtu.be/MqoW6eY1k6U

Comments

- Advertisement -