بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو نے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کو کس کے نام کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میئر اور ڈپٹی میئر کراچی میں امیدواروں کی کامیابی کو شہدا کے نام کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پی پی امیدواروں کو کامیاب کروایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں پہلی بار جیالے میئر ہوں گے، جیت کو شہدا کے نام کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد کراچی کے میئر، ڈپٹی میئر بن چکے ہیں، حیدرآباد میں کاشف شورو اور صغیر میئر ڈپٹی میئر بن چکے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جیالوں نے لسانیت کی سیاست دفن کرنے کے لیے جانوں کی قربانی دی ہے، شہید جیالوں کو تاریخی کامیابی میں یاد کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کامیابی میں ہمارے کارکنوں کا خون شامل ہے، انشا اللہ ہمارے نمائندے آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور عوام کی خدمت کرنا شروع کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی جمہوری سیاست اور جمہوری جماعتوں کی جیت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں