پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب پر مشاورت مکمل کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مرکزی قیادت نے پیلزپارٹی گلگت بلتستان کو احکامات جاری کردیے ہیں۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جانے والے ارکان کے خلاف ایکشن ہوگا، پیپلزپارٹی جی بی نے فارورڈ بلاک کی حمایت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
پی پی قیادت نے صوبائی جماعت کو کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اکثریتی جماعت کا حق ہے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امجد ایڈوووکیٹ نے کاغذات نامزدگی حاصل کررکھے ہیں، پیپلزپارٹی اسپیکر جی بی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے چکی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب 13 جولائی کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی کل جمع کروائے جائیں گے۔