اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے معاونین خصوصی اور مشیران کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جواد سہراب ملک نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کیے گئے ہیں، مشعال حسین ملک معاون خصوصی برائے انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹ ہوں گی۔
وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ معاون خصوصی برائے سمندری امور مقرر کیے گئے ہیں جبکہ وصی شاہ نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت ہوں گے۔
ڈاکٹر جہانزیب خان کو معاون خصوصی برائے ایس آئی ایف سی مقرر کیا گیا ہے، سیدہ عارفہ زہرہ معاون خصوصی برائے تعلیم و قومی ہم آہنگی ہوں گی۔
وقار مسعود نگراں وزیراعظم کے مشیر خزانہ مقرر کردیے گئے ہیں، ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نگراں وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی ہوں گے، احد چیمہ مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 16 رکنی وفاقی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا جن سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا تھا۔