پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

نواز شریف کی وطن واپسی، شہباز شریف کی کل لندن روانگی متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف کی کل لاہور سے لندن روانگی متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی کل لندن روانگی متوقع ہے، مریم اورنگزیب بھی ان کے ساتھ روانہ ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لندن دورے کے دوران نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ان کی پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

ملاقات میں لندن میں موجود سابق وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے ن لیگ کی لیگل ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے جس میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نواز شریف کو وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں