ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نگراں وزیراعظم انور الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا فیصل بیس میں استقبال کیا، نگراں وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیراعظم کراچی میں سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے، وہ گورنر ہاؤس میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

نگراں وزیراعظم گورنر سندھ سے بھی ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ ان سے ایم کیو ایم وفد فاروق ستار کی قیادت میں ملاقات کرے گا جس میں آئندہ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔

دورے کے دوران نگراں وزیراعظم نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں صوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں