منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

مریض اسپتال سے ایمبولینس چوری کر کے فرار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین میں ایک مریض اسپتال میں علاج کروانے کے بعد ایمبولینس لے کر فرار ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نوجوان بحرین کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھا تاہم گزشتہ رات اس نے فرار ہونے کا پلان بنایا۔

مبینہ طور پر مریض کے پاس اسپتال کو دینے کیلیے پیسے ختم ہو گئے تھے۔ اس نے رات کی تاریکی میں ایمبولینس چرائی اور اسے لے کر فرار ہوگیا۔

موقع پر موجود شہری نے ملزم کے فرار ہونے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم کی گرفتاری کیلیے سرگرم ہے۔ ملزم کو ایمبولینس کے غیر مجاز استعمال کیلیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں