پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

چوری کا الزام، بچے کو رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر میاں چنوں میں چوری کا الزام لگا کر 12 سالہ بچے کو رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میاں چنوں بورا چوک میں صادق نامی دکاندار نے آٹا چوری کے شبے پر کمسن بچے کو پول کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا بعدازاں تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم صادق کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ناصر ثاقب کا کہنا ہے کہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں