منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

آئی پی پی کا حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کرنے کے اقدام پر اظہار اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کرنے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

آئی پی پی کے صدر علیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل ضروری ہے اور انتخابات کے جلد انعقاد کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت خوش آئند امر ہے اس سے بہتر حل نکلے گا، بہتر ملکی مستقبل اور معیشت کیلیے عام انتخابات سے متعلق ابہام دور ہونے چاہئیں۔

علیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنے منشور کی بنیاد پر عام انتخابات میں حصہ لے گی، ہر حلقے سے مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے اور بھرپور کامیابی حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن معیشت کی مضبوطی اور عام آدمی کے مسائل کے حل پر ہوں گے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ بھی تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں