بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

لاہور: لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے گجرات نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا، ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔

ملزم جاوید حسین ایف آئی اے گجرات کو سات مقدمات میں مطلوب تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، ملزم جاوید لیبیا میں مقیم مطلوب ملزم حمزہ سنیارے کا فرنٹ مین ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گجرات سے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے لیبیا، یورپ بھجوانے میں ملوث تھا، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں