ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

’قلیل مدت کے باوجود معاشی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قلیل مدت کے باوجود معاشی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، عبوری وفاقی کابینہ، نگراں وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اجلاس میں نگراں وفاقی وزا نے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کے سدباب کے لیے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا، معاشی و انتظامی چیلنجز سے نبردآزما ہونے، معیشت کی ترقی کے لیے روڈ میپ وضع کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ریگولیشن کو موثر اور تیز بنانے کے جامع پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مشاورت ہوئی جبکہ نگراں وزیراعظم نے عملی اقدامات کی منظوری بھی دی۔

نگراں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ احکامات پر عملدرآمد معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے، وزرا ان اقدامات پر عمل یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اقدامات سے آئندہ منتخب حکومت کو بھی پروگرام پر عملدرآمد میں آسانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں