پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے وارسک میں پیش آیا، دھماکے میں 29 سالہ لانس نائیک عبدالرحمان شہید اور تین جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بزدلانہ واقعے میں تین شہری بھی زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقوت دیتی ہیں۔