بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

’اقتدار کو طول دینے کا کوئی پروگرام نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اقتدار کو طول دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سیاسی و معاشی فیصلے خواہش کی بنیاد پر نہیں قوانین کے تحت ہوں گے، الیکشن کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانے کا اختیار پارلیمنٹ نے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق پراسیس شروع کرچکا ہے اور انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کو ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ریاست و حکومتی رٹ کے قیام کے لیے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، معیشت کی بہتری، عوامی مفاد کے اقدامات جاری رہیں گے کوشش ہے کہ مینڈیٹ والی حکومت کو تیار منصوبے میسر ہوں تاکہ وقت ضائع نہ ہو۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری توجہ معاشی پالیسی پر ہے، ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی سے فیصلہ سازی میکنزم یکجاور تیز ہوگیا، اعلیٰ سطح پر فیصلہ سازی ہوجاتی تھی مگر عملدرآمد میں مسئلہ ہوتا تھا، وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں میں مختلف امور پر یکساں موقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر بحیثیت جماعت کوئی قدغن نہیں لگائی، 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، عالمی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا، پی ٹی آئی کے کارکنان کسی سیاسی عمل کی وجہ سے جیلوں میں نہیں ہیں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں باہمی اتفاق سے سعودی ولی عہد کا دورہ اس وقت ہو جس سے فائدہ اٹھایا جاسکے، وہ پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں بڑے دورانیے کا قیام ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں