قصور: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 85مقدمات درج -
The news is by your side.

Advertisement

قصور: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 85مقدمات درج

قصور :پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچہتر افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ پولیس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے موقع پر قصور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پچہتر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان کے خلاف پچاسی مقدمات درج کئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک سو پچس یونین کاؤنسل اور دس میونسپل کمیٹی پر مشتمل پنجاب کے ضلع قصور میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا، اکتیس اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جنرل نشستوں کے لئے دو ہزار چھ سو پینتالیس جبکہ چیئر مین اور وائس چیرمین کے لئے چھ سو تینتالیس امیدوار میدان میں اُترینگے۔

ضلع میں رجسٹرڑ ووٹرز کی تعداد گیارہ لاکھ اٹھاسی ہزار ایک سو انسٹھ ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 93 ہزار 9 سو 80 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 83 ہزار 62 ہے ۔

قومی اسمبلی کی پانچ جبکہ صوبائی اسمبلی کی دس نشستیں ہیں۔ تینتیس لاکھ آبادی والے اس شہر کی چار تحصیلیں ہیں ، جس میں پتوکی ،کوٹ رادھا کشن ،چونیاں اور تحصیل قصور شامل ہے۔ جبکہ با اثر برادریوں میں آرائیں ،راجپوت، کمبوہ ۔انصاری ،میو اور شیخ شامل ہیں۔

ضلع میں اڑتالیس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اٹھارہویں صدی کے مشہور صوفی بزرگ بابا بلھے شاہ کا مزار اس تاریخی شہر میں واقع ہے جبکہ ملکہ ترنم نور جہاں کا تعلق بھی اس ضلع سے ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں