ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

75 سالہ بزرگ شخص کی 35 سالہ خاتون سے شادی، اگلے ہی دن چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

جونپور (1 اکتوبر 2025): بھارتی ریاست اتر پردیش میں 75 سالہ بزرگ شخص نے 35 سالہ خاتون سے شادی کی لیکن اگلے ہی دن چل بسا۔

بزرگ شخص کی شناخت سنگرورام کے نام سے ہوئی، یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع جونپور کے کچھمچھ گاؤں میں پیش آیا۔ اس شخص کی پہلی بیوی ایک سال قبل انتقال کر چکی تھی اور وہ تب سے اکیلا رہ رہا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق سنگرورام کی پہلی بیوی سے کوئی اولاد نہیں تھی جبکہ وہ کھیتی باڑی سے اپنا گذر بسر کرتا تھا۔

رشتے داروں نے سنگرورام کو دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ اپنے فیصلے پر بضد تھے۔ 29 ستمبر کو انہوں نے جلال پور کی رہائشی 35 سالہ منبھاوتی سے شادی کی، جوڑے نے عدالت میں شادی رجسٹر کروائی اور بعد میں مقامی مندر میں روایتی رسومات ادا کیں۔

خاتون منبھاوتی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ گھر کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ بچوں کا بھی خیال رکھیں گے۔

تاہم شادی کی پہلی سنگرورام کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

سنگرورام کے رشتے داروں نے ان کی آخری رسومات ادا کیں جبکہ مقامی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا پولیس تحقیقات یا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں