ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

لاکھوں روپے جیتنے کا موقع! 750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے لاکھوں روپے جیتنے کا موقع آگیا، 15 جنوری کو خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نیشنل سیونگز سینٹر میں رواں سال کی 750 روپے کے پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ہوگی، ڈرا صبح 10 بجے شروع ہوگا اور جیتنے والے نمبر نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے اعلان کیے جائیں گے۔

پرائز بانڈ پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں، کیونکہ انہیں کسی بھی وقت نقدی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی بڑے نقد انعام جیتنے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔

750 روپے پرائز بانڈ کی انعامی تفصیلات 

پہلا انعام: 1,500,000 روپے (1 فاتح)

دوسرا انعام: 500,000 روپے (3 فاتحین)

تیسرا انعام: 9,300 روپے (1,696 فاتحین)

فاتحین اپنے انعامات قریبی نیشنل سیونگز کی شاخوں سے وصول کر سکتے ہیں۔

پچھلی قرعہ اندازی اکتوبر میں ہوئی تھی، جس میں پہلا انعام 797063 کو ملا تھا جبکہ دوسرا انعام 118702, 290665, 668206 نے حاصل کیا تھا۔

حکومتِ پاکستان نے جولائی 2025 سے پرائز بانڈ اور قرض پر حاصل ہونے والے منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق ٹیکس فائلرز پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا، جبکہ نان فائلرز پر یہ شرح 30 فیصد ہوگی۔

مزید پڑھیں : سال 2026 میں ہونے والی پرائز بانڈز قرعہ اندازی کا شیڈول سامنے آگیا

2026 کے پرائز بانڈ ڈرا شیڈول

Rs 1500 بانڈ: 16 فروری (لاہور)، 15 مئی (سیالکوٹ)، 17 اگست (فیصل آباد)، 16 نومبر (حیدرآباد)

Rs 750 بانڈ: 15 جنوری (پشاور)، 15 اپریل (کوئٹہ)، 15 جولائی (لاہور)، 15 اکتوبر (راولپنڈی)

Rs 200 بانڈ: 16 مارچ (فیصل آباد)، 15 جون (کراچی)، 15 ستمبر (مظفر آباد)، 15 دسمبر (پشاور)

Rs 100 بانڈ: 16 فروری (کراچی)، 15 مئی (حیدرآباد)، 17 اگست (ملتان)، 16 نومبر (فیصل آباد)، 15 دسمبر (پشاور)

یہ اقدام عوام کو محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ نقدی انعامات جیتنے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں