ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

قرعہ اندازی سے ایک روز قبل 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قرعہ اندازی سے ایک روز قبل 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ، جیتنے والی رقم پر ٹیکس کٹوتی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی 107ویں قرعہ اندازی کل لاہور کے نیشنل سیونگز سینٹر میں ہوگی، جس میں کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ کے ذریعے خوش نصیب بانڈ ہولڈرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

قرعہ اندازی کے تحت ایک خوش نصیب شخص کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا، جبکہ 3 افراد کو 5 لاکھ روپے فی کس دوسرا انعام ملے گا۔

اس کے علاوہ 1,696 کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 9 ہزار 300 روپے فی کس تیسرا انعام دیا جائے گا۔

انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس

حکومتی پالیسی کے مطابق انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔

ٹیکس کٹوتی کے بعد پہلے انعام کے فاتح فائلر کو 12 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ نان فائلر کو 10 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔

اسی طرح دوسرے انعام کے فائلر کو 4 لاکھ 25 ہزار روپے اور نان فائلر کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، جبکہ تیسرے انعام کے فائلر کو 7 ہزار 905 روپے اور نان فائلر کو 6 ہزار 510 روپے ملیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں