بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 750 کلو سے زائد مردہ اور بیمار مرغیاں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 750 کلو سے زائد مردہ اور بیمار مرغیاں برآمد کرکے دکان سیل کردی اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ فوڈسیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ پشاور سے مردہ اور بیمار مرغیاں برآمد کرلیں ، اس دوران 750 کلو سے زائد مردہ اوربیمارمرغیاں برآمدہوئیں۔

،فوڈسیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دکان سیل کرکے مالکان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دوسری کارروائی میں یونیورسٹی روڈپرصفائی کی ناقص صورتحال پرہوٹل سیل کردیا گیا۔

- Advertisement -

فوڈاتھارٹی نے مانسہرہ میں ناکہ بندی کےدوران گاڑی سے 1500 لیٹرجعلی مشروبات برآمد کیں اور ڈی آئی خان میں ناقص صفائی پرآئس کریم فیکٹری سیل کردی گئی۔

گذشتہ ہفتے خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کوہاٹ، پشاور، چارسدہ اور دیر لوئر میں کارروائیاں کیں ، کارروائیوں کے دوران کوہاٹ کے علاقے کالو بانڈہ میں ٹرک سے 40 ہزارخراب انڈے برآمد کرکے خراب انڈے سپلائی کرنے پر مالکان کو گرفتار کرلیا تھ۔

فوڈ اتھارٹی نے حاجی کیمپ اڈے کے قریب گودام سے 2000 کلوچائناسالٹ برآمد کی جبکہ چارسدہ کے علاقے شیرپاؤبازار میں 10ہزارلیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں