کے الیکٹرک کے لیے 76 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے فروری کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں چہتر پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری کی فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں چہتر پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے پیداواری یونٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے مہنگے پلانٹس سے بجلی حاصل کی تو صارفین کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔