اسلام آباد : 77 کنٹریکٹ افسران نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے اور 258 نئی بھرتیوں کے لیے پی سی ون بھی بھیجوا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) کے 77 کنٹریکٹ افسران نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے دی گئی تین ماہ کی آخری توسیع بھی ختم کردی گئی۔
این سی سی آئی اے نے ریگولرائزیشن کے رولز ہی نہیں بنائے ٹیکنیکل، فرانزک اور انویسٹیگیشن ونگ کے گریڈ 16 سے 18 کے کنٹریکٹ افسران متاثر ہوئے ہیں جبکہ کیسز اور عدالتوں میں زیر سماعت درخواستیں کے معاملات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے نے 258 نئی بھرتیوں کے لیے پی سی ون بھی بھیجوا دیا ہے، سفارشات کے مطابق نئی بھرتیوں سے سائبر کرائم تحقیقات اور پراسیکیوشن مضبوط ہوں گی، پرانے افسران اپنی نوکریوں کو مستقل کرانے کیلئے متعدد بار کوششیں کرچکے۔
نوکری سے فارغ ہونے والوں میں چار ڈپٹی ڈائریکٹرز ،47اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، ایک آفس سپریٹنڈنٹ ، اور سات ٹیکنیکل افسران شامل ہیں نوکری سے برخاست ہونے والوں میں 18 انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹگیشن اسد فخرالدین کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک کنٹریکٹ میں توسیع دے دی گئی۔
77 کنٹریکٹ افسران نوکریوں سے فارغ


