The news is by your side.

Advertisement

اٹھتر فیصد امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند

ڈیوس: امریکی بزنس کونسل کے سروے میں 78 فیصد امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہا کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 78 فیصد امریکی کمپنیوں نے پاکستان پر اعتماد میں اضافے کے بعد نئی سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کردیا، ڈیوس میں ہونے والے سروے میں امریکی کی 78 کمپنیوں نے آئندہ ایک سال کے لیے پاکستان میں 68 فیصد سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

سروے رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صوتحال بہتر ہونے کے بعد پاکستان لمبی مدت کے لیے کاروبار کے لیے سب سے زیادہ موزوں ملک قرار دیتے ہوئے سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکن بزنس کونسل کے سروے میں وزارتِ پیٹرولیم کے حوالے سے متعلق منفی سوچ 51 فیصد سے کم ہوکر 16 فیصد رہ گئی ہے جبکہ موجودہ حکومت نے مالی سال برائے 2015-16 کے بجٹ میں عوامی ضروریات کو مدنظر بھی رکھا ہے۔

پاکستان امریکن بزنس کونسل کے صدر سمیع احمد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی رائے موجودہ حالات میں نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ پاکستان خظے کے دیگر ملکوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا مقابلہ کرتا ہے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں