لاس اینجلس(9 جولائی 2026): ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معتبر ترین ’78 ویں ایمی ایوارڈز‘ کے لیے نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں مختلف ڈرامہ اور کامیڈی سیریز کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔
اس سال ایچ بی او کی مقبول ڈرامہ سیریز "دی پٹ” 25 نامزدگیاں حاصل کر کے سب سے آگے رہی ہے، جبکہ کامیڈی سیریز "ہیکس” نے 24 نامزدگیاں حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
بہترین ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری میں اس بار دی پٹ کے ساتھ دی ڈپلومیٹ، دی گلڈڈ ایج، اے نائٹ آف دی سیون کنگڈمز، پیراڈائز، پلوربس، سلو ہارسز اور یور فرینڈز اینڈ نیبرز مدمقابل ہیں۔
دوسری جانب بہترین کامیڈی سیریز کے لیے ریکارڈ ساز سیریز ہیکس کا مقابلہ ایبٹ ایلیمنٹری، دی بیئر، مارگو گاٹ منی ٹربلز، نوبڈی وانٹس دس، اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ، شرنکنگ اور وڈوز بے سے ہوگا۔
ایمی ایوارڈز جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا حتمی اعلان 14 ستمبر کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب کے دوران کیا جائے گا۔


