بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پاکستان سمیت 8 ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا (25 مارچ 2026): پاکستان سمیت 8 ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینیوں کی ان کی سر زمین سے جبری بے دخلی مسترد کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پریس بریفنگ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت 8 ممالک نے فلسطینیوں کی ان کی اپنی سر زمین سے جبری بے دخلی کو مسترد کر دیا ہے۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان کے علاوہ بحرین، ڈنمارک، فرانس، یونان، لٹویا، صومالیہ اور برطانیہ نے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ سلامتی کونسل نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقے کی آبادیاتی ساخت کوتبدیل کرنے کی مذمت کی ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت بدلنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات دیرپا امن کے حصول کے امکانات کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں خصوصاً بچوں کے قتل پر تشویش ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی آبادکاروں کےک فلسطینیوں پر حملے اور تشدد فوری روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں