تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امریکی ریاست سیلاب میں ڈوب گئی، 8 افراد ہلاک

کینٹکی: امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی کینٹکی میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، اس دوران مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کینٹکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی، شاہراہیں تالاب بنی ہوئی ہیں، ریاست کی ناٹ کاؤنٹی کا مرکزی علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا۔

متاثرہ علاقوں میں گاڑیاں، گھر اور عمارتیں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، اور سیکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، ادھر نیشنل ویدر سروس نے مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

گورنر اینڈی بیشیر نے جمعرات کو خبردار کیا کہ پانی میں مسلسل اضافے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دوہرے ہندسے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

گورنر نے جمعرات کو 6 کاؤنٹیوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طوفانوں کے ایک سلسلے نے ریاست کے مشرقی حصے کو ڈبو دیا ہے، جہاں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ہونے والے نقصانات اتنے زیادہ ہیں کہ بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

گورنر بیشیر نے سیلاب کو کینٹکی کی تاریخ کا بدترین سیلاب قرار دے دیا، انھوں نے دکھی دل سے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کا اپنے گھروں سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ مرنے والوں میں ایک 81 سالہ خاتون بھی شامل ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد لا پتا ہیں، اور جمعرات کی رات تک صحیح اعداد و شمار بھی معلوم نہیں ہو سکے تھے۔

Comments

- Advertisement -