تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

باتھ روم میں 8 فٹ لمبا اژدھا دیکھ کر خاتون نے گھبراہٹ میں‌ کیا حرکت کی؟

انگلینڈ کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک گھر میں خاتون نے باتھ روم میں 8 فٹ لمبا خطرناک اژدھا دیکھ کر گھبراہٹ میں پولیس ہیلپ لائن پر شکایت درج کرادی۔

میرسےسائیڈ پولیس کو ہیلپ لائن نمبر پر خاتون کی اطلاع موصول ہوئی کہ اُن کے گھر میں کوئی داخل ہوگیا، چونکہ خاتون گھبرائی ہوئیں تھی اس لیے فوری طور پر نفری کو مذکورہ گھر کی طرف روانہ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جب گاڑی مذکورہ گھر پر پہنچی تو خاتون گھر کے باہر پریشان کھڑی تھیں، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ’وہ باتھ روم میں بیٹھا ہوا ہے‘۔

پولیس افسر نے اپنی پستول کو لوڈ کیا اور پھر اپنے ساتھ آنے والے اہلکاروں کو لے کر باتھ روم کی طرف روانہ ہوا، وہاں جاکر دیکھا تو ایک اژدھا موجود تھا۔

محکمہ پولیس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر واقعے کی مکمل تفصیل لکھی اور بتایا کہ جب اہلکار باتھ روم پہنچے تو اژدھا بے خبر سو رہا تھا جسے اہلکاروں نے ہاتھ لگانا مناسب نہ سمجھا۔

اسی دوران ایک افسر آگے بڑھا اور اُس نے سب سے پہلے اژدھے کے زہریلا ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ افسر کو سانپ پالنے کا شوق تھا اور وہ ان کی نسلوں کے بارے میں کافی کچھ جانتا بھی تھا۔

پولیس افسر کو جب تصدیق ہوگئی کہ سانپ زہریلا نہیں ہے تو اُس نے ایک برتن میں پانی ڈال کر اُس میں نشہ آور چیز ملائی اور پھر اسے اژدھے پر چھڑک دیا جس کے بعد وہ غنودگی میں چلا گیا اور گرفت بھی کمزور پڑ گئی۔

https://www.facebook.com/merseypolice/posts/2827563787300247

پولیس افسر نے اسے قابو کر کے ایک تھیلے میں بند کیا اور پھر وائلڈ لائف حکام کو طلب کر کے اژدھا اُن کے حوالے کیا۔

Comments

- Advertisement -