تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلانے والا ملزم گرفتار

کیلی فورنیا: امریکا میں بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 8 بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے مئی کے وسط میں ہنٹنگٹن بیچ پر بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلایا تھا۔

اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے ایک مشیر کے مطابق متاثرہ افراد کو تیز مرچوں سے بنا زہریلا کھانا کھلایا گیا تھا جو پولیس کے ذریعے استعمال ہونے والی کالی مرچ کے اسپرے سے دوگنا مضبوط ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی جانب سے بے گھر افراد کو زہریلا کھانا کھلانے کے بعد ان کے ردعمل کو فلمایا بھی گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کو متعدد تکالیف کا سامنا کرنا پڑا جن میں قبض، سانس لینے میں دشواری، الٹی اور منہ اور پیٹ میں شدید درد شامل تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

- Advertisement -