تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکہ میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ شخص نے 8 افراد کو قتل کردیا

نیویارک : امریکہ میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ ایک شخص نے ایک پولیس آفیسر سمیت سات رشتہ داروں کوقتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مسی سپی میں گھریلو جھگڑے کے دوران پینتیس سالہ شخص ویلی گاڈ بولٹ نے ایک پولیس اہلکار سمیت سات رشتہ داروں کو قتل کر دیا۔

گاڈ بولٹ اپنی بیوی سے بچوں کی حوالگی کے متعلق بات کرنے اپنے سسرال گیا تھا لیکن انہوں نے پولیس کو بلا لیا، جس پر جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ ویلی گاڈ بولٹ اپنے حواس کھو بیٹھا اور سب سے پہلے پولیس افسر پر گولیاں چلا دیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے ان تمام رشتہ داروں کو بھی قتل کر دیا، جنہیں وہ اپنے گھریلو جھگڑوں کا ذمہ دار سمجھتا تھا جبکہ اس ہولناک واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قاتل کا کہنا ہے کہ رشتہ داروں کو قتل کرنے کے بعد وہ اپنے آپ کو بھی مارنا چاہتا تھا تاہم اس کے پاس گولیاں ختم ہوگئی تھیں، پولیس کے مطابق ملزم ویلی گاڈ بولٹ ماضی میں مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے جبکہ ایک مسلح ڈکیتی میں بھی شامل رہا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -