تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تین سالہ بچے کی فائرنگ سے شیرخوار بھائی ہلاک

واشنگٹن : امریکا میں تین سالہ بچے نے 8 ماہ کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی اتفاقاً چلی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمسن بچے کے ہاتھوں شیر خوار بچے کے قتل کا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہری ہیوسٹن میں پیش آیا، جہاں ایک تین سالہ بچہ لوڈڈ پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک بندوق سے گولی چل گئی۔

پستول سے نکلی گولی اس کے 8 ماہ کے بھائی کے پیٹ میں جالگی، اہل خانہ زخمی بچے کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا۔

واقعے کی تحقیق کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں چار بالغ افراد بھی موجود تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے چاروں بالغ افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -