تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

’لفٹ گر گئی، متعدد افراد زندگیوں سے محروم‘

نوئیڈا میں زیر تعمیر سوسائٹی کی لفٹ مزدوروں پر گر گئی، جس کے باعث 8 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، جبکہ افسوسناک واقعے میں ایک اور زخمی شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے مزید 4 مزدوروں نے بھی دم توڑ دیا ہے۔ جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،

اطلاعات کے مطابق ڈریم ویلی سوسائٹی کی زیر تعمیر عمارت سے مسافر لفٹ اچانک گر گئی تھی، افسوسناک حادثے کے وقت لفٹ میں 9 افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جس وقت یہ حادثہ رونما ہوا تو موقع پر ہی 4 مزدوروں کی موت کی واقع ہوگئی تھی، جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ زخمی ہونے والوں میں سے مزید 4افراد نے دم توڑ دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں جان سے جانے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو فی کس 25 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج کا سارا خرچ بھی این بی سی سی برداشت کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق جہاں حادثہ رونما ہوا ہے وہاں زیر تعمیر بلڈر پراجیکٹ پر 26 منزلہ عمارت تعمیر کی جارہی ہے، جبکہ 3ہزار کے لگ بھگ مزدور اپنے امور انجام دینے میں مصروف ہیں، تعمیرات کا کام این بی سی سی کے ذریعے مکمل کرایا جارہا ہے، جبکہ این بی سی سی نے تعمیر کی ذمہ داری ایک نجی ٹھیکیدار کے سپرد کی ہوئی ہے۔

افسوسناک واقعہ C-12ٹاور میں پیش آیا ہے، جبکہ حادثے کے بعد تعمیراتی کام بند کردیا گیا ہے اور پروجیکٹ کو سیل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جبکہ 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -