پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

8 سالہ بچی ربیز کے باعث انتقال کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ : 8 سالہ بچی ربیز کے باعث انتقال کر گئی، بچی کو دو روز قبل انڈس اسپتال کراچی لایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ربیز سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی، ضلع سانگھڑ میں آٹھ سالہ بچی ربیز کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جھول سانگھڑ کی رہائشی بچی کو دو روز قبل انڈس اسپتال کراچی لایا گیا تھا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کو کتے کے کاٹنے کے بعد بروقت اور مکمل علاج نہ مل سکا۔

اسپتال کے مطابق بچی کو ڈیڑھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے نتیجے میں وہ ربیز کے آخری مرحلے میں مبتلا ہو گئی تھی تاہم بدقسمتی سے بچی اس مہلک مرض سے بچ نہیں سکی۔

ماہرین نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی کتے کے کاٹنے کے بعد زخم فوری دھوئیں اور مکمل ویکسین لازمی لگوائیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

رواں ماہ کراچی میں کتے کے کاٹنے کے 3,000 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سندھ میں ریبیز سے 21 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2025 میں صوبے بھر میں 60 ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز سامنے آئے تھے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں