The news is by your side.

Advertisement

ساہیوال میں 8 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں 8 سالہ بچی رخسانہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے سر میں کھدال مارنے اور جسم پر تیز دھار آلے کے متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  بھی ساہیوال میں 7 سالہ بچی کے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی شیر کو ڈی این اے میچ ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ساہیوال میں 6 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال عبدالغفور نے ملزم کو اعتراف جرم کے بعد 3 بار سزائے موت اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ملزم نے ایک سال قبل چک 90/9 ایل کی کالونی میں گلزار احمد کی 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش تین روز بعد کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں