The news is by your side.

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر کی اونچی اُڑان

کراچی: ملک بھر میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 33 ہزار 488 روپے پر جا پہنچی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق حالیہ کمی کی وجہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 26 ڈالرسے کم ہوکر 1704 ڈالرفی اونس آنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

دوسری جانب انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہوکر 234 روپے 32 پیسےکا ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری رہا۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 239 روپےکا ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں