تازہ ترین

رسیوں سے بندھا 800 سال قدیم انسان اور 2021 کی دلچسپ ترین خبریں

سال 2021 خبروں سے بھرپور رہا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے واقعات و حادثات رونما ہوئے جو کئی روز تک ملکی و غیر ملکی میڈیا کی زینت بنے رہے۔

اس دوران اے آر وائی نیوز بھی صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتا رہا اور اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے سال بھر حالاتِ حاضرہ، صحت، کھیل، شو بزنس، تاریخ، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت کئی موضوعات پر ہزاروں خبریں اور تجزیاتی رپورٹس پیش کرتا رہا۔

ہماری پیش کی گئی کن چھ خبروں پر قارئین نے سب سے زیادہ پسندیدگی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ہماری خبریں شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی آرا اور تبصروں سے نوازا۔

آئیے ایک مرتبہ پھر بطور سال کی بہترین اور سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں اپنے قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

کھدائی کے دوران رسیوں سے بندھا 800 سال قدیم انسان برآمد

27 نومبر 2021 کو جنوبی امریکی ملک پیرو کھدائی کے دوران 800 سال قدیم انسان کی رسیوں کی بندھی لاش برآمد ہونے کی خبر جاری کی گئی تھی۔

خبر میں قارئین محترم نے بہت زیادہ دلچسپی دکھائی، جس کے باعث ہم نے ‘800 سال قدیم انسان کی برآمدگی’ کو سال کی سب سے بہترین خبر قرار دیا۔

لڑکے دوست کی لاش کو موٹرسائیکل پر گھمانے نکل گئے

5 دسمبر 2021 کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں کچھ نوجوان اپنے دوست سے اظہار محبت کرنے کےلیے اس کی لاش کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر گھماتے نظر آرہے تھے۔

اس ویڈیو نے وائرل ہوتے ہی عالمی میڈیا میں جگہ بنائی اور اے آر وائی نیوز نے بھی خبر کو دلچسپ و عجیب جانتے ہوئے اپنے قارئین کےلیے پیش کیا، خبر پاکستانی سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی قاریوں کا ایک تانتا بندھ گیا، جس کے باعث اسے سال کی دوسری بہترین خبر کا درجہ دیا گیا۔

ایک ہی گھر کے 11 افراد کی خودکشی کا کیس جس نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

Burari deaths: اجتماعی خودکشی کا کیس جس نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

سنہ 2018 میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد نے اپنے چھوٹے بیٹے کے کہنے پر یہ سوچ پر اجتماعی خودکشی کرلی تھی کہ انہیں مرنے سے قبل ان کے آنجہانی والد آکر بچالیں گے ایسا کچھ نہیں ہوا تمام افراد کی موت ہوگئی۔

دنیا اس حادثے کو براری اموات کے نام سے یاد کرتی ہے جس پر نیٹ فلیکس نے گزشتہ برس دستاویزی فلم بھی بنائی تھی جس کے باعث یہ واقعہ دوبارہ خبروں کی زینت بنا اور ہم نے بھی 18 اکتوبر کو خبر شیئر کی، جو قارئین کو بھی بہت پسند آئی اور سال کی تیسری سب سے دلچسپ خبر بنی۔

دیوقامت پتنگ شہری کو لے اڑی

پتنگ بازی کا شوق بسا اوقات بہت مہنگا ثابت ہوتا ہے، ایسے ہی ایک واقعے کو 23 دسمبر 2021 کو خبروں کی زینت بنایا گیا، جس میں قدآور پتنگ اڑانے والا ایک سری لنکن شہری پتنگ کیساتھ ہوا اڑ گیا اور 30 منٹ تک 60 فٹ کی بلندی پر لٹکا رہا۔

خبر جتنی دلچسپ تھی متن اتنا جاندار تھا جس پر آپ نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا، جس نے دیوقامت پتنگ کو سال کی چوتھی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر بنا دیا۔

فون پر بات کرتی ماں کے ساتھ خوف ناک واقعہ

20 اکتوبر 2021 کو ہم نے خبر جاری کی تھی کہ بچے کو گود میں اٹھائے ایک ماں موبائل فون پر بات کرنے میں اتنی مگن تھیں کہ انہیں راستے میں کھلا ہوا گٹر بھی نظر نہ آیا اور وہ بچے سمیت اچانک کھلے گٹر میں جا گریں۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا تھا اور قارئین کیلئے بھارت کی خبریں ویسے ہی دلچسپی کا باعث بنتی ہے یہ تو پھر واقعاً دل دہلا دینے والی خبر تھی جس نے قارئین کی توجہ فوراً اپنی جانب مبذول کرلی اور اسی توجہ کی وجہ سے یہ خبر 2021 کی پانچویں بہترین خبر بن گئی۔

شاہین آفریدی کی ویڈیو پر آئی سی سی کا اہم کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2021 کے دوران پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا جس میں شاہین شاہ آفریدی کی گیندبازی نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کا شکار بننے والے بھارتی کھلاڑیوں میں ایک روہت شرما بھی تھے جنہیں شاہین نے ان سوئنگ گیند پر آؤٹ کیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاہین شاہ آفریدی کی روہت شرما کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو کو ‘این ایف ٹی’ پر فروخت کیا تھا۔

این ایف ٹی پر شاہین شاہ کی ویڈیو فروخت کرنے خبر کو قارئین محترم نے بہت پسند کیا جس کی بدولت یہ سال کی چھٹی سب سے بہترین خبر کا اعزاز کرنے میں کامیاب رہی۔

Comments

- Advertisement -