The news is by your side.

Advertisement

کراچی سے امریکہ جاتے ہوئے مسافر کے بیگ سے 8,000 ڈالر غائب

کراچی : کراچی سے امریکہ جاتے ہوئے  مسافرکے   بیگ سے 8 ہزار امریکی ڈالرز غائب ہوگئے ، مسافر کو دوحہ پہنچنے پر بیگ کی چیکنگ میں ڈالرز غائب ہونا کا علم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے امریکہ جانے والے مسافرکے ہینڈ بیگ سے 8 ہزار امریکی ڈالرز غائب ہوگئے ، امتیاز رفیق نامی امریکی نژاد پاکستانی نوجوان کو دوحہ پہنچ کررقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔

غیرملکی ایئر لائن سے ہیوسٹن جانے والے مسافر کے شولڈر بیگ میں رقم موجود تھی ، مسافر نے بتایا کہ بیگ صرف دو جگہ سرچنگ کے لئے شولڈرسے اتارا گیا ، کراچی سے دوحہ پہنچنے پر بیگ کی چیکنگ میں ڈالرزغائب ہونا کا علم ہوا۔

ڈالرز ممکنہ طور پر کراچی سے دوحہ کی پرواز کے دوران چوری کئے گئے ، فضائی میزبان نے پرائیوریسی کے باعث سی سی ٹی وی کی عدم تنصیب کے باعث معذرت کا اظہار کیا اور مسافر کو پولیس کمپلینٹ کرانے کا مشورہ دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں