تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران معمر شخص پر بہیمانہ تشدد، دل دہلا دینے والی ویڈیو

امریکی ریاست اٹلانٹا میں مسلح شخص نے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران معمر شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بزرگ نے بھی مزاحمت کر کے  نوجوان کو ناک چنے چبوا دیے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں گاڑیاں چھیننے والے نوجوان بزرگوں کو آسان اور کامیاب ہدف سمجھتے ہوئے، اُن سے گاڑی چھین کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

اب کی بار کار چھینے والے شخص کا ایک ایسے بزرگ سے سامنے ہوا جنہوں نے نوجوان کو ناک چنے چبوا دیے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست اٹلانٹا میں گیارہ مارچ کو اُس وقت پیش آیا جب ایک 82 سالہ بزرگ اپنی گاڑی میں فیول بھرنے کے لیے اسٹیشن پر پہنچے۔

مزید پڑھیں: گاڑی کا دروازہ بند کرتے ہی چٹان آگری، دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو وائرل

ابھی بزرگ نے گاڑی کھڑی کر کے اس میں گیس بھرنا شروع ہی کی تھی کہ ایک مسلح نوجوان اُن کے پاس آیا اور گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔

اس واردات کی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پستول دیکھنے اور گاڑی کا مطالبہ کرنے کے بعد 82 سالہ بزرگ نے مسلح شخص کو دبوچنے کی کوشش کی اور اُسے زمین پر گرا دیا، جس پر مسلح شخص نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کے مطابق بزرگ شہری نے مزاحمت کر کے نوجوان کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

پولیس نے  واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی جس میں اس ساری ڈرامائی صورت حال کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اٹلانٹا پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ملزم کی شناخت میں  مدد فراہم کریں۔

Comments