تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

معمر خاتون کثیر المنزلہ عمارت کی بالکونی سے لٹ گئی

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ مثال اس معمر خاتون پر سو فیصد صادق آتی ہے جو موت کے منہ میں جاکر یا اس کے دہانے پر پہنچ کر واپس آئی ہو۔

کچھ ایساہی واقعہ چین کے جنوبی صوبے جنگژو میں پیش آیا جہاں ایک عمر رسیدہ خاتون رہائشی عمارت کی 19 ویں منزل سے نیچے گر کر معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

رپورٹ کے مطابق 82 سالہ خاتون عمارت کی 19 ویں منزل پر کپڑے پھیلا رہی تھیں کہ اچانک کپڑے پھیلانے والا ریک ٹوٹ گیا جس کے باعث خاتون بھی عمارت سے نیچے گرگئی۔

خوش قسمتی سے خاتون کی ٹانگیں کپڑے پھیلانے والے ریک میں پھنس گئی جو 18 ویں منزل پر پھنس گیا تھا۔

حادثے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی صارفین کے دل دہلا دئیے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کا آدھا جسم 18 ویں منزل پر ہے جب کہ اوپری حصّہ 17 ویں منزل پر ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے، اور اہلکاروں نے 18 ویں منزل سے بھی خاتون کو پکڑا اور 17 منزل سے بھی پکڑ لیا تاکہ نیچے گرنے سے بچایا جاسکے۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی کمر میں رسی باندھ کر خاتون کو عمارت کے اندر لیا۔

Comments

- Advertisement -