کراچی: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کی آج 83 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے فجیرہ ایئرپورٹ کیلئے فلائٹ آپریشن آج بند کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور سے فجیرہ ایئرپورٹ کی تمام 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کراچی سے دوحہ، بحرین، بغداد، دبئی، شارجہ، ابوظہبی کی 18 پرواز منسوخ کردی گئیں، لاہور سے بھی کویت، شارجہ، دوحہ، بحرین، دبئی کی 18 پروازیں ملتوی کردی گئیں۔
اسلام آباد سے 26، پشاور سے 11، سیالکوٹ سے 6، ملتان سے 4 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ فیصل آباد سے جدہ، دبئی، شارجہ، مدینہ کی آج کی تمام 9 پروازیں آپریشنل ہیں۔
پی آئی اے کا طیارہ میزائل حملے سے بچ گیا
واضح رہے کہ ایران جنگ کے 19 دن میں پاکستان سے منسوخ پروازوں کی تعداد 2 ہزار 146ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


