تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ فلاپ؟ کروڑوں کے نقصان کا خدشہ

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی رنویر سنگھ کی نئی فلم 83 مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترسکی۔

کبیر خان کی ہدایتکاری میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’83 ‘ کو گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا۔

رنویر سنگھ فلم 83 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ اس فلم میں 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیاب بھارتی ٹیم کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

دپیکا پڈوکون نے فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ یعنی کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیا کا کردارادا کیا جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم ثاقب، پنکج ترپاتھی اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بائیکاٹ 83: رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ کے بائیکاٹ کا اعلان

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ فلم 83 مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترسکی اور اب تک سو کروڑ کلب میں بھی شامل نہیں ہوسکی ہے۔

بھارتی میڈیا نے پروڈیوسرز کے قریبی ذرائع سے متعلق بتایا کہ فلم کی ناکامی پر الزام تراشی کا کھیل شروع ہوگا کیونکہ جب فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی تو کچھ لوگوں اس بات پر اعتراض اٹھایا تھا کہ لندن کے مہنگے لارڈز اسٹیڈیم میں شوٹنگ کرنے کی کیا ضرورت ہے جب بھارت میں کرکٹ اسٹیڈیم موجود ہیں؟

ہدایت کبیر خان کے لیے 83 کی ناکامی ان کی آخری ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے ناقص ردعمل کے بعد دوسرا دھچکا ہے وہ بھی بہت مہنگی فلم تھی اور باکس آفس پر ناکام ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -