تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

83 سالہ خاتون نے کتنے عرصے سے بال نہیں کاٹے؟

ہنوئی : عمر رسیدہ ویتنامی خاتون نے چھ دہائیوں سے اپنے بال نہ کٹوانے کی انوکھی وجہ بتاکر سننے والوں کو دنگ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام میں ایک ایسی خاتون بھی موجود ہیں جن کے سر کے بال کسی طویل سانپ کی مانند ہیں، جس کی وجہ گزشتہ 64 برس سے بال نہ کٹوانا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے 19 سال کی عمر سے اپنے بال نہ ہی کٹوائے اور شیمپو یا صابن سے دھوئے۔

ویتنام کے صوبے بین ٹری سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ خاتون نیگیو تھائی دین نے بتایا کہ 19 سال کی عمر میں ان کے والدین نے بال کٹوائے تھے جس کے بعد ان کے سر میں شدید درد شروع ہوگیا اور علاج معالجے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے جیسے ان کے بال دوبارہ بڑھنے لگے ویسے ویسے سر کا درد بھی ٹھیک ہونے لگا اسی لیے میں نے بال کٹوانا چھوڑ دئیے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی شیمپو یا صابن بھی استعمال نہیں کیا کیونکہ شیمپو یا صابن استعمال کرنے سے بھی سردرد ہوتا تھا اسی لیے میں نے بالوں کو دھونا چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ 2018 میں یوکرائن کی ایک خاتون سامنے آئی تھیں جنہوں نے 28 سال سے بال نہیں کٹوائے تھے جس کے بعد ان کی زلفین ان کے قد سے بھی زیادہ طویل ہوچکی تھیں۔

Comments

- Advertisement -