تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ووٹ کی معلومات کیلیے ایس ایم ایس مفت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن عوامی مفاد میں ووٹ کے تمام کوائف کی معلومات کے لیے 8300 ایس ایم ایس سروس ‏کو مفت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ووٹرز کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس پر اب تک 2 روپے جمع ٹیکس لاگت آتی تھی تاہم ‏اب عوامی مفاد کے لیے الیکشن کمیشن نے 8300 سروس کو مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز 15 دسمبر تک بالکل مفت اپنا ووٹ چیک کر سکتے ہیں قومی شناختی کارڈ ‏نمبر 8300 پر میسج کریں اور ووٹ سے متعلق کوائف مفت حاصل کریں۔

سال 2023 میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کام کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ووٹر لسٹوں کے تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد 2023 کے عام انتخابات کے لئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں بروقت تیار کی جا سکیں، گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کا عمل 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر 2021 کو ہی ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے قوم سے اپیل کی ہے کہ قومی مفاد کی خاطر الیکشن کمیشن کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے عملے کے تبادلے اور تقرریوں ‏پر پابندی عائد کی تھی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹرز کو مراسلہ بھیجا تھا ، جس میں کہا تھا کہ اب صوبائی حکومتیں ‏ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایسے کسی افسران کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے جوکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ‏ووٹرز فہرست کے عمل شریک ہیں۔

Comments

- Advertisement -