تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فیس بک کا صارفین کو وارث نامزد کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ

نیویارک : سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے رواں ہفتے سے صارفین کو اپنا وارث  نامزد کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو صارف کی موت کے بعد بھی اس کا اکاؤنٹ چلا سکے گا جبکہ اس اکاؤنٹ کو ’مرحوم‘ کیٹگری میں بھی ڈال دیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی موت کے بعد ان کے عزیزو اقارب فیس بک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ نہ معلوم ہونے کے باعث صارف کی تصاویر اور یادگاری لمحات تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔

اس مسئلہ کا حل فیس بک کچھ اس طرح نکالا ہے کہ ہر صارف اپنی زندگی میں ہی کسی دوسرے صارف کو اپنا وارث مقرر کر سکے گا اور یہ وارث صارف کی موت کے بعد نہ صرف پہلے سے شائع شدہ مواد تک رسائی حاصل کرسکیں گا بلکہ وہ اس اکاؤنٹ سے نئے پیغامات بھی  بھیج سکے گا۔

فیس بک کے مطابق اس سہولت کی فراہمی اسی ہفتے شروع کی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -