تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

حکومت کی خواہش ہے کہ ایم کیوایم کو ساتھ لیکر چلے، سعد رفیق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیرِ خواجہ سعدرفیق نے پیر کو رات گئے اسلام آباد میں ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ان کی قیام گاہ پر دوبارہ ملاقات کی اور ایم کیوایم کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اور دیگراپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدواروں کی ممکنہ حمایت کے فیصلے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

الطاف حسین نے ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم کے ظہرانے میں ضرور شریک ہو ۔

اسلام آباد میں ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کے دوران ایم کیوایم نے ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے جومثالی کردار ادا کیا، حکومت اس کی معترف ہے اور حکومت کی خواہش ہے کہ وہ ایم کیوایم کوساتھ لیکر چلے۔

ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی نے خواجہ سعدرفیق سے کہا کہ ایم کیوایم اپنا فیصلہ صرف اور صرف جمہوریت کے استحکام اور ملک وقوم کے مفاد میں کرے گی۔

ایم کیوایم نے اپنا نقطہء نظر پی پی پی کے شریک چیئرمین کے سامنے بھی کھل کررکھا ہے اورہم ان کے جواب کی روشنی میں کسی نتیجہ پرپہنچ رہے ہیں۔

الطاف حسین نے بھی خواجہ سعد رفیق سے تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے خواجہ سعدرفیق سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کاخاتمہ ہو، ملک ترقی کرے اورہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ملک وقوم کے مفاد میں ہی کریں گے۔ ہم آپریشن ضرب عضب میں حکومت اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں اورملکی استحکام کی خاطر اپناکردار اداکرتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -