تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

جو کام شروع کیا اسے ختم کرکے دم لیں گے، وزیرِاعظم

کراچی: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن سے جرائم بہت حد کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جو کام شروع کیا اسے ختم کرکے دم لیں گے۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ ایواڈز پانے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اسحاق ڈار کی تقریر کے بعد مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

نواز شریف  نے کہا کہ ہمیں میں بہت سے چلینچ درپیش ہیں، پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کام کرنا چاہیئے ، جو بھی چیلنچ درپیش ہیں، ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور یہ سب ہمارے مینو فیسٹو میں شامل ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سر توڑ کوشش ہے کہ پاکستان کا امیج بہتر کیا جائے ، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے توانائی کے بحران کا حل ضروری ہے ۔ اس بحران کے وقتی نہیں طویل مدتی حل پر کام کرر ہے ہیں، بھاشا ڈیم منگلا اور تربیلا سے بھی بڑا ڈیم  ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ اگر ہم اس ملک کا درد سمجتھے ہیں تو دن رات محںت کرنی پڑے گی، ہمیں صرف توانائی بحران نہیں بلکہ آئندہ 25 سال کی پلاننگ کرنی ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کردیا ہے
انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پر بات چیت کی کوشش کی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا،  آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

 نوازشریف کا کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن سے پہلے سب پارٹیوں کو بیٹھایا اور سب جماعتوں کی مشاورت سے یہ آپریشن شروع کیا، کراچی آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں بلکہ مجرموں کیخلاف ہیں،  وہ وقت جلد ہی آنے والا ہے جب شہر قائد میں جرائم کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے جرائم کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے، کراچی کی ترقی کے لیےدہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ کراچی میں ترقی نہیں ہوئی تو ملک میں ترقی نہیں ہوگی، کراچی میں قیام امن کے لیے سندھ حکومت ہمارے شانہ بشانہ ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جو کام شروع کیا ہے اسے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

Comments

- Advertisement -