The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آٹھویں عالمی اردو کانفرنس شروع ہوگئی

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں آٹھویں عالمی اردو کانفرنس شروع ہوگئی ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

آٹھویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہورہا ہے اور یہ کانفرنس آج 08 دسمبر سے لے کر 11 دسمبر 2015 تک جاری رہے گی۔

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے بحیثیت زبان اردو کے تمام گوشوں کو اجاگرکرنا ہے۔

تقریب کا افتتاح آرٹس کونسل کے سربراہ احمد شاہ کی افتتاحی تقریر سے ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ مادری زبان میں سیکھنے کا عمل آسان ہوتا ہے۔

اس موقع پر بھارت سے تشریف لائے ادیب شمیم حنفی کا کہنا تھا کہ اردوزبان پاکستان اوربھارت کے درمیان رابطے کا پل ہے۔

پاکستان کی نامورادیب اور مصنف ڈاکٹرعالیہ امام نے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اردو کا نفاذ آمریت اورجمہوریت کی آزمائش ہے۔

آٹھویں عالمی اردو کانفرنس جمعہ 11 دسمبر2015 تک جاری رہے گی جس میں متعدد اجلاس ہوں گے جن میں کتابوں کی تقریبِ رونمائی، ادیبوں کے کام پرتبصرہ، اردو کو درپیش عالمی مسائل، اردو شاعری میں روایت اورنئے امکانات اور مشاعرہ شامل ہیں۔

سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی عوام کی کثیرتعداد عالمی اردو کانفرنس میں انتہائی ذوق وشوق سے شریک ہورہی ہے۔

عالمی اردو کانفرنس میں ہونے والے اجلاسات کے اوقات کار درج ذیل ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں